اداکار ہ صبا قمر نے ’’بادشاہ بیگم ‘‘ڈرامے میں کا م کر نے سے انکار کر دیا

صبا قمر بہترین اداکارہ ہیں، ان کے ساتھ بادشاہ بیگم میں کام کرنے والا تھا مگر انہوں نے انکار کردیا، فیصلے کی عزت کرتا ہوں، پرو ڈیوسرراشد راشدی

ہفتہ 11 اگست 2018 12:29

اداکار ہ صبا قمر نے ’’بادشاہ بیگم ‘‘ڈرامے میں کا م کر نے سے انکار کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء)پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے ’’بادشاہ بیگم ‘‘ ڈرامے میں کا م کر نے سے انکار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور اداکار گوہر رشید کے مداح ان دونوں کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کیلئے بے تاب تھے کیوں کہ یہ دونوں بہت جلد ’بادشاہ بیگم‘ نامی ڈرامے میں ایک ساتھ کام کرنے والے تھے تاہم اب ایسا نہیں ہوپائیگااداکارہ صبا قمر پہلے تو اس ڈرامے میں کام کرنے کیلئے کافی پرجوش تھیں تاہم اب انہوں نے اس پروجیکٹ کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔

ڈرامے کے پروڈیو سر راشد راشدی نے ایف ایم 99کے ایک ریڈیو شو پراس خبر کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ صبا قمر نے یہ فیصلہ ان سے بات چیت کرنے کے بعد ہی کیا ہے۔پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ صبا ایک بہترین اداکارہ ہیں، میں ان کے ساتھ بادشاہ بیگم میں کام کرنے والا تھا لیکن انہوں نے اس کا حصہ بننے سے انکار کردیا میں ان کے فیصلے کی عزت کرتا ہوں، اور مجھے امید ہے کہ وہ آگے جس بھی پروجیکٹ کا حصہ بنیں گی، اس میں انہیں کامیابی ہی ملے، بادشاہ بیگم ڈرامہ میرے دل کے بہت قریب ہے، شاید اتنا ہی جتنا صبا قمر کے لیے ان کا اگلا پروجیکٹ ان کے دل سے قریب ہے، اس ہی لیے ہم نے اس ڈرامے میں ساتھ کام کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

راشد راشدی نے کہا کہ ہم ایمان علی کی جانب دیکھ رہے ہیں ،ْ امید ہے وہ اس ڈرامے کا حصہ بن جائیں۔تاہم انہوں نے یہ بات بھی بتائی کہ ابھی ایمان علی نے اس ڈرامے میں کام کرنے کی حامی نہیں دی۔بادشاہ بیگم کی شوٹنگ کا آغاز دسمبر میں ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں