پینٹر محمد عار ف13 اگست کو لاہور میں گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ پرفارم کریں گے

ہفتہ 11 اگست 2018 12:39

پینٹر محمد عار ف13 اگست کو لاہور میں گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ پرفارم کریں گے
اسلام آباد/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) رنگ ساز محمد عارف 13اگست کو گلوکارہ آئمہ بیگ کیساتھ پرفارم کریں گے اس سلسلے میں محمد عارف نے پریکٹس بھی شروع کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں فیس بک پراکبر ٹوئیٹ نامی ایک پیج سے عارف کی لائیو ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں وہ ایک گھر میں دیواروں پر پینٹ کرتے ہوئے اپنی آواز کا جادو جگا رہے تھے ،ْیہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پروائرل ہوئی اور ہر جگہ عارف کی آواز کے چرچے ہونے لگے۔

(جاری ہے)

اب پینٹر عارف 13 اگست کو لاہور میں ہونے والے جشن آزادی کے پروگرام میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ،ْجہاں وہ گلوکارہ آئمہ بیگ کے ہمراہ پر فارم کریں گے۔گلوکاری کے حوالے سے عارف کا کہنا تھا کہ انہیں گلوکاری کا بہت شوق ہے ،ْوہ گزشتہ بارہ سال سے گانا گا رہے ہیں اور ان کی خواہش تھی کہ انہیں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کیلئے کوئی باقاعدہ پلیٹ فارم ملے۔واضح رہے کہ دو اگست کو اکبر ٹوئٹ نامی فیس بک پیج نے کراچی سے تعلق رکھنے والے پینٹر عارف کی لائیو ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ ویڈیو میں عارف ایک گھر میں پینٹ کے دوران بالی ووڈ کی متعدد فلموں کے کامیاب گانوں کی گلوکاری بھی کررہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں