کراچی پروڈیوسرز کی بڑی سرمایہ کاری سے پاکستان فلم انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہے‘ ہمایوں سعید

اتوار 12 اگست 2018 14:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2018ء) پاکستانی اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے ہم سب کو اتفاق سے کام کرنا ہوگا اور کراچی سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسرز فلمو ں میں بھرپور سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اداکار وپروڈیوسر ہمایوں سعید نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔

(جاری ہے)

ہمایوں سعید نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے ہماری جدوجہد رنگ لے آئی ہے۔

ہم نے اس وقت فلم میں سرمایہ کاری کی جب پروفیشنل فلمساز رسک لینے کے لیے تیار ہی نہیں تھے۔ یہ ہمارے لیے ایک چیلنج تھا کیونکہ فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا کسی فرد واحد کا کام نہیں، اس لیے ہم سب کو باہمی اتفاق اور ایمانداری سے کام کرنا ہوگا۔ نئے لوگوں کے ساتھ سنیئر پروڈیوسر اور فلم ڈائریکٹرز کو بھی چاہیے کہ وہ بھی آگے بڑھیں اور اس میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں