پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، گلوکارہ حدیقہ کیانی

اتوار 12 اگست 2018 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2018ء) نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ تو بہت زیادہ ہے لیکن کوئی مناسب پلیٹ فارم موجود نہیں ہے جہاں اس ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرکے ان کے فن میں مزید نکھار پیدا کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اب حالات ایسے نہیں رہے کہ کوئی بھی گلوکار اپنی البم نکال سکے جب ملک کے حالات ہی نامناسب ہوں تو پھر کوئی فنکار بھی ایسا چانس نہیں لے گا جس میں پیسہ ضائع ہونے کا خطرہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں