فلمسٹار ثناء کی اہل خانہ کے ہمراہ مزار اقبال پر حاضری

منگل 14 اگست 2018 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) فلمسٹار ثنائ نے اپنے صاحبزادوں اور دیگر اہلخانہ کے ہمراہ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمسٹار ثنائ نے جشن آزادی کے موقع پر اپنے دونوں بیٹوں اذان اور اذلان سمیت دیگر اہلخانہ کے ہمراہ علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی اور دعا کی۔ بعد ازاں وہ مینار پاکستان بھی گئیں جہاں انہوں نے اپنے بچوں کو بتایا کہ قرار داد پاکستان اس جگہ منظور کی گئی تھی جس پر پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔اس موقع پر انہوں نے کالے رنگ کا برقع پہن رکھا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں