جشن آزادی ‘تماثیل تھیٹر میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ

منگل 14 اگست 2018 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) 71ویں جشن آزادی کے موقع پر تماثیل تھیٹر میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تماثیل تھیٹر کے چیئرمین و پروڈیوسر قیصر ثنائ اللہ نے تماثیل میں جشن آزادی کی مناسبت سے خصوصی طور پر آتشبازی کا اہتمام کر رکھا تھا اور رات 12بجے تماثیل میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تماثیل تھیٹر میں کام کرنے والے فنکار بھی موجود تھے۔ بعد ازاں اداکارہ ماہ نور ،تعبیر برال ،طاہر انجم ، حسن مراد اور دیگر اداکاروں نے ملکر جشن آزادی کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں