یقین ہے کہ نئی آنے والی حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ٹھوس حکمت عملی مرتب کرے گی ‘ اداکارندیم بیگ

ہم نے یہ ملک بڑی قربانیاں دیکر حاصل کیا ہے ہمیں اپنے رب کا شکر ادا کرنا چاہیے جس نے آزادی جیسی نعمت ہمیں عطا کی‘انٹرو یو

جمعرات 16 اگست 2018 13:28

یقین ہے کہ نئی آنے والی حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ٹھوس حکمت عملی مرتب کرے گی ‘ اداکارندیم بیگ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار ندیم بیگ نے کہاکہ مجھے اپنے ملک سے سب سے زیادہ محبت ہے کیونکہ اسی کی وجہ سے مجھے نام اور مقام ملا ، مگر آج موجودہ صورت حال کو دیکھ کر مجھے دلی افسوس ہوتا ہے کہ اس ملک نے ہمیں سب کچھ دیا مگر جواب میں ہم نے اپنے ملک کو کیا دیا یہ ایک المیہ سوال ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ مجھے یقین ہے کہ نئی آنے والی حکومت عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے ساتھ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ٹھوس حکمت عملی مرتب کرے گی جس سے فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پائو پر کھڑی ہوجائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے یہ ملک بڑی جدوجہد اورقربانیوں سے حاصل کیا ہے ہمیں اپنے رب کا شکر ادا کرنا چاہیے جس نے آزادی جیسی نعمت ہمیں عطا کی ۔ انہوںنے کہاکہ آج بھی بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جس طرح کا ظالمانہ سلوک ہوتا ہے پوری دنیا کے سامنے ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں