ہر چیلنج کا حل اقبال کی شاعری میں موجود ہے‘ توقیر ناصر

جمعرات 16 اگست 2018 14:21

ہر چیلنج کا حل اقبال کی شاعری میں موجود ہے‘ توقیر ناصر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) چیئرمین الحمرا توقیر ناصر نے کہا ہے کہ دورحاضر کے ہر چیلنج کا حل اقبال کی شاعری میں موجود ہے۔توقیر ناصر نے مزاراقبال پر فاتحہ خوانی کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورحاضر کے ہر چیلنج کا حل اقبال کی شاعری میں موجود ہے، شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی سوچ اورافکار کو صحیح معنوں میں نسل درنسل منتقل کرنے میں اپنی ذمہ داری نبھار ہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹوڈائریکٹرلاہورآرٹس کونسل الحمرا کیپٹن (ر)عطا محمدخان نے اپنے تاثرات میں کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اپنی اصول پسندی،بصیرت اور سیاسی شعور کی وجہ سے ہر دور کے فرد کیلیے مشعل راہ ہیں،اقبال کاوژن ایک جمہوری اور فلاحی ریاست کا قیام تھا جہاں لوگ امن،بھائی چارے اورہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزار سکیں ، اس ماحول کی دستیابی کے لیے ہمیں بے حد محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی نے اس موقع پر کہا کہ ان کے پیغام کو اپنا کر ہم یقین ،اتحاداور تنظیم کی منزل حاصل کرسکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں