پائل خان پر پرستار کی جانب سے نوٹو ں کی بارش

جمعہ 17 اگست 2018 12:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) اداکارہ پائل خان پر ملتان میں ان کے پرستار نے نوٹو ںکی بارش کردی ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ پائل خان جو ان دنوں ملتان میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ شب جب وہ ڈرامہ کرنے کے بعد جانے لگیں تو ان کے پرستار نے ان کو دیکھتے ہی نوٹوں کی گٹھی ہوا میں اچھال دی جس پر لوگوں نے پیسے پکڑنے کیلئے ایک دوسرے کو دھکے دینا شروع کردئیے ۔تاہم اس موقع پر سکیورٹی انتظامیہ نے پائل خان کے پرستار کو مزید نوٹ پھینکنے سے منع کردیا ۔یادرہے کہ اداکارہ پائل خان عید الاضحی پر الحمراء میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں