پاکستان میں ماڈلنگ کا شعبہ دن بدن مضبوط ہوتا جارہا ہے‘ نامور ماڈل حرابٹ

اتوار 19 اگست 2018 13:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2018ء) نامور ماڈل حرابٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ماڈلنگ کا شعبہ دن بدن مضبوط ہوتا جارہا ہے کیونکہ ہر روز کوئی نیا چہرہ ماڈلنگ کیلئے آ رہا ہے اور میری بھی ساری توجہ ماڈلنگ پر مرکوز ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں حرابٹ نے کہا کہ فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے کی پیش کش ہو رہی ہے لیکن میں فی الحال زیادہ توجہ ماڈلنگ پر دے رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کرنے کی بہت سی پیش کش ہوئی ہیں لیکن میں فی الحال ماڈلنگ ہی کروں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں