عیدالاضحی پر 3 اردواور 3 پشتوفلمیں نمائش کیلئے پیش

اداکار شان، بابر علی و معمر رانا سمیت کسی کی کوئی نئی فلم ریلیز نہیں ہوگی

منگل 21 اگست 2018 16:05

عیدالاضحی پر 3 اردواور 3 پشتوفلمیں نمائش کیلئے پیش
لاہور۔21 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) عید الاضحی کے موقع پر تین اردو اور تین پشتو نمائش کیلئے پیش ہوں گی،جن میں ارود فلموں میں ’’جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘‘، ’’لوڈ ویڈنگ ‘‘اور ’’پرواز ہے جنون ‘‘ہیں، اس مرتبہ عیدالاضحی پر کسی نئی بھارتی فلم کی نمائش نہیں ہوئی جبکہ لاہور میں دو پرانی پنجابی فلمیں نمائش کیلئے پیش کی گئیں، اس بار عیدالاضحی پر اداکار شان، بابر علی اور معمر رانا سمیت کسی کی کوئی نئی فلم منظر عام پر نہ آ سکی، پرانے ہدایتکاروں میں اقبال کشمیری، الطاف حسین ، دائود بٹ، سید نور، حسن عسکری سمیت کسی کی کوئی نئی فلم عیدالاضحی پر نہیں آئی، پشتو فلموں کی پشاور سرکٹ میں نمائش ہو گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں