نوجوانوں کو بہتر اداکاری کی طرف محو سفر دیکھ کر خوشی ہوئی‘ توقیر ناصر

ہزار لوگوں نے یہ فیسٹیول دیکھا جس کا مطلب ہمارا پیغام 12ہزار خاندانوں تک پہنچا ہے‘عطاء محمد

جمعہ 14 ستمبر 2018 12:01

نوجوانوں کو بہتر اداکاری کی طرف محو سفر دیکھ کر خوشی ہوئی‘ توقیر ناصر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) لاہورآرٹس کونسل کے زیراہتمام الحمرا تھیٹر فیسٹیول 2018 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین الحمرا توقیر ناصر کا کہنا تھا کہ نئی نسل کا اپنی دھرتی سے رشتہ و رابطہ دیدنی ہے۔ آج کے نوجوان کو ڈرامہ کے ہر شعبے میں بہتری کی طرف محو سفر دیکھ کر خوشی ہوئی۔انھوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ نوجوان الحمرا کے پلیٹ فارم سے بھرپور استفادہ کریں۔

(جاری ہے)

انکاکہناتھا ڈارمہ فیسٹیول کا مقصد ہماری دھرتی اور فضا میں پنہاں لازوال محبت اور امن وسلامتی کادرس عام کرنا تھا تا کہ ہماری اعلیٰ اقدار کو تازگی ملے۔ فیسٹیول کے ہر ڈرامہ میں معاشرتی وسماجی بہتری کے پیغامات عوام تک پہنچائے گئے جو ہمارے خاندانی نظام کو مستحکم بنانے میں مدد دینگے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن(ر) عطا محمد کا کہنا تھا کہ 12ہزار لوگوں نے یہ فیسٹیول دیکھا جس کا مطلب ہمارا پیغام 12ہزار خاندانوں تک پہنچا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں