اداکارہ و کمپیئر عائشہ ثناء 19ستمبر کو اپنی سالگرہ منائیں گی

جمعہ 14 ستمبر 2018 13:03

اداکارہ و کمپیئر عائشہ ثناء 19ستمبر کو اپنی سالگرہ منائیں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء)اداکارہ و کمپیئر عائشہ ثناء 19ستمبر بروز بدھ کو اپنی 46ویں سالگرہ منائیں گی۔عائشہ ثنا 19ستمبر 1972ء کو پیدا ہوئیں انہوں نے اپنے فنی کریئر کا آ غاز پی ٹی وی کے ڈراموں سے کیا اور خوب شہرت پائی ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے ڈراموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ کمپیئرنگ میں بھی نام کمایا ۔عائشہ ثنا پی ٹی وی کے مارننگ شو میں میزبانی کے فرائض بھی انجام دیتی رہی ہیں ۔اداکارہ نے سالگرہ منانے کے لئے ملبوسات کی تیاری کے ساتھ قریبی دوستوں کو بھی مدعو کرنے کے لئے فہرست ترتیب دیدی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں