حکومت کو پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر ہمیشہ کیلئے پابندی عائد کر دینی چاہیے ‘صائمہ نور

فلم انڈسٹری کی تباہی کی بڑی وجہ غیر معیاری ،ناقص فلمیں تھیں ، اب معیاری فلمیں بننا شروع ہو گئیں جو خوش آئند ہے

جمعہ 14 ستمبر 2018 13:06

حکومت کو پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر ہمیشہ کیلئے پابندی عائد کر دینی چاہیے ‘صائمہ نور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی تباہی اور ناکامی کی بڑی وجہ غیر معیاری اور ناقص فلمیں تھیں جس کی وجہ سے شائقین نے سینما گھروں کا رخ کرنا چھوڑا مگر اب اچھی فلمیں بننا شروع ہو گئی ہیں جو خوش آئند بات ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لئے رائٹروں ، پروڈیوسروں اور ہدایتکاروں کو اچھی اور معیاری فلمیں بنا کر شائقین کے دل جیتنا ہوں گے، اس طرح ہماری انڈسٹری دوبارہ سے اپنے قدموں پر کھڑی ہو سکے گی ۔

عید پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیئے ہیں جو بڑی خوش آئند با ت ہے ۔ صائمہ نور نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر ہمیشہ کے لئے پابندی عائد کر دینی چاہیے تاکہ ہمارے سینما گھر دوبارہ سے آباد ہو سکیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں