اداکارہ پائل خان نے اپنی لاجواب پرفارمنس سے پائل چوہدری کو خوفزدہ کر دیا

سفارش کے ذریعے نہیں اپنی محنت ،صلاحیتوں کے ذریعے اپنا مقام بنانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہوں ‘اداکارہ

پیر 17 ستمبر 2018 13:19

اداکارہ پائل خان نے اپنی لاجواب پرفارمنس سے پائل چوہدری کو خوفزدہ کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) اداکارہ پائل خان نے اپنی لاجواب پرفارمنس سے اداکارہ پائل چوہدری کو خوفزدہ کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ پائل خان نے اسٹیج ڈراموں میں اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے اسٹیج کی سینئر اداکارہ پائل چوہدری میں خوف پیدا کر دیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اداکارہ پائل چوہدری نے پائل خان کے لئے رکاوٹیں پیدا کرنا شروع کر دی ہیں اور ان کو لاہور میں ہونے والے اسٹیج ڈراموں سے کٹ کروانے کے لئے بھرپور سرگرم عمل ہیں ۔

اس حوالے سے پائل خان کا کہنا ہے کہ میرا اپنی سینئر اداکارہ کے ساتھ کوئی جوڑ نہیں بنتا ۔ مجھے لاہور کے اسٹیج ڈراموں سے فارغ کروانے سے کچھ نہیں ہو گا کیونکہ میں سفارش کے ذریعے نہیں بلکہ اپنی محنت اور صلاحیتوں کے ذریعے اپنا مقام بنانے کے لئے جدوجہد کر رہی ہوں ۔جو بھی اداکارائیں مجھ سے خوفزدہ ہیں ان کو حقیقت کا سامنا کرنا چاہیے اگر پرستار انہیں دیکھنا چاہیں تو کوئی ان کے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں