سینئر اداکارائوں کے فن سے بہت کچھ سیکھا ہے ‘اداکارہ نور بٹ

لاہور کے تمام تھیٹروں میں پرفارم کیا مگر الحمراء میں کام کرنے کا اپنا ہی لطف ہے

بدھ 19 ستمبر 2018 12:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) اسٹیج کی معروف اداکارہ نور بٹ نے کہا ہے کہ اداکارہ نرگس، صائمہ خان اور ندا چوہدری میری سینئر اداکارائیں ہیں جن کے فن سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداکاری خداداد صلاحیت ہے جس میں وقت کے ساتھ ساتھ نکھار آتا ہے البتہ رقص ایک ایسا فن ہے جس میں آپ کو استاد کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے لئے میں بھی باقاعدہ تربیت حاصل کر رہی ہوں اور روزانہ ایک گھنٹہ رقص کی کلاس لیتی ہوں ۔

نور بٹ نے کہا کہ مجھے تھیٹر کی دنیا میں نرگس نے سب سے زیادہ متاثر کیا جبکہ ندا چوہدری اور صائمہ خان بھی میری پسندیدہ اداکارائیں ہیں اور ان کے فن سے بھی میں کچھ نہ کچھ رہنمائی ضرور لیتی ہوں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے لاہور کے تمام تھیٹروں میں پرفارم کیا ہے مگر الحمراء میں کام کرنے کا اپنا ہی لطف ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں