عائشہ ثناء نے محرم کے احترام میں اپنی سالگرہ کی تقریب منسوخ کر دی

بدھ 19 ستمبر 2018 12:47

عائشہ ثناء نے محرم کے احترام میں اپنی سالگرہ کی تقریب منسوخ کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) اداکارہ و کمپیئر عائشہ ثناء نے محرم کے احترام میں اپنی 46ویں سالگرہ کی تقریب منسوخ کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عائشہ ثنا 19ستمبر 1972ء کو پیدا ہوئیں انہوں نے اپنے فنی کریئر کا آ غاز پی ٹی وی کے ڈراموں سے کیا اور خوب شہرت پائی ۔اداکارہ نے ڈراموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ کمپیئرنگ میں بھی نام کمایا ۔عائشہ ثنا پی ٹی وی کے مارننگ شو میں میزبانی کے فرائض بھی انجام دیتی رہی ہیں ۔گزشتہ روز انکی 46ویں سالگرہ تھی مگر انہوں نے محرم الحرام کے احترام میں سالگرہ کی تقریب منسوخ کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں