پریشانیوں اور مشکلات سے نہیں گھبراتی ،چیلنج خوشی سے قبول کرتی ہوں، کام میں مقابلہ کرنا اچھا لگتا ہے، صبا قمر

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:35

پریشانیوں اور مشکلات سے نہیں گھبراتی ،چیلنج خوشی سے قبول کرتی ہوں، کام میں مقابلہ کرنا اچھا لگتا ہے، صبا قمر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ جب میں شوبز کی دنیا میں آئی تو مجھ میں نادانی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی ، آغاز میں غلطیاں بھی سرزد ہوئیں ۔ ایک انٹرویو میں صبا قمر نے کہا کہ شوبز کی دنیا سے بہت کچھ سیکھ چکی ہوں، اب تو منافق لوگوں کی بھی پہچان رکھتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا بہترین ساتھی آپ کا عمدہ اور منفرد کام ہے جو آپ کو ہمیشہ نمایاں رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب پاکستانی ڈرامے بھارتی ڈراموں کے گلیمر کے سحر سے نکل چکے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر پاکستانی سینما میں بھارتی فلموں کی نمائش کے حق میں نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معیاری اور بامقصد فلمیں بنانی ہونگی جس میں اصلاح اور تفریح کا عنصر موجود ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شادی کے بارے میں کم ہی سوچتی ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پریشانیوں اور مشکلات سے نہیں گھبراتی ، چیلنج خوشی سے قبول کرتی ہوں، کام میں مقابلہ کرنا اچھا لگتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں