ڈرامہ رائٹر سورج بابا کی کراچی میں بھی مصروفیات میں اضافہ

پیر 24 ستمبر 2018 13:07

ڈرامہ رائٹر سورج بابا کی کراچی میں بھی مصروفیات میں اضافہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) معروف ڈرامہ رائٹر سورج بابا کی لاہور کے بعد کراچی میں بھی مصروفیات میں اضافہ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رائٹر سورج بابا فلموں اور ٹی وی ڈراموں کے مقبول ڈرامہ رائٹر تصور کیے جاتے ہیں ،لاہور میں بے شمار کام کرنے کے بعد کراچی میں بننے والی متعدد ڈرامہ سیریل کے سکرپٹ لکھنے میں مصروف ہیں ۔ ان کو کراچی کے تین ڈرامہ پروڈیوسروں نے اپنی ڈرامہ سیریل کے سکرپٹ لکھنے کے لئے درخواست کی تھی جس پر سورج بابا نے ایک ڈرامہ سیریل کا سکرپٹ مکمل کر لیا ہے جبکہ دوسری کا بھی پچاس فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں