پروڈیوسر اعظم ملک حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

پیر 24 ستمبر 2018 13:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) فلم ’’دادا پوتا‘‘کے پروڈیوسر اعظم ملک حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ وہ ڈیڑھ ماہ قبل فیملی کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب گئے تھے۔

(جاری ہے)

وطن واپسی پر انہوں نے کہاکہ یہ میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے یہ سعادت نصیب ہوئی ہے۔ پچھلے سال بھی جانے کا ارادہ تھا مگر شاید اس وقت منظوری نہیں تھی مگر اس بار فیملی کے ہمراہ میری یہ خواہش پوری ہوگئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بہت جلد نئے فلمی پراجیکٹ پر بھی کام شروع کردونگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں