قومی کرکٹ ٹیم ایشیاء کپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دیکر قوم کو تحفہ دے گی‘ماہ نور

منگل 25 ستمبر 2018 13:25

قومی کرکٹ ٹیم ایشیاء کپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دیکر قوم کو تحفہ دے گی‘ماہ نور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) اسٹیج کی خوبرو اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم بڑی باصلاحیت ہے اور ایشیاء کپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دیکر قوم کو تحفہ دے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم بھارت سے دو میچ ہار چکے ہیں مگر مجھے یقین ہے کہ فائنل مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہی ہو گا اور ہم اپنی دونوں شکست کا بدلہ لیں گے ۔

۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس طرح ہمیں یقین نہیں تھا کہ ہم ورلڈ کپ جیت جائیں گے تو عمران خان کی قیادت میں 1992ء کا ورلڈ کپ جیتا اور اب پاکستان ایشیاء کپ کا چمپئن بنے گا اور وہ بھارت کو شکست دیکر قوم کا تحفہ دے گا ۔یاد رہے کہ ماہ نور ان دنوں گوجرانوالہ کے کیپری تھیٹر میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کررہی ہیں جہاں انکی پرفارمنس کو ڈرامہ بینوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں