اداکارہ ستارہ بیگ پرسوں سے گوجرانوالہ میں اپنے فن کا جادو جگائیں گی

بدھ 10 اکتوبر 2018 13:43

اداکارہ ستارہ بیگ پرسوں سے گوجرانوالہ میں اپنے فن کا جادو جگائیں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) سٹیج کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ پرسوں (جمعہ )سے گوجرانوالہ میں اپنے فن کا جادو جگائیں گی۔اس حوالے سے ستارہ بیگ نے بتایا کہ انکے چاہنے والے ملک بھر میں موجود ہیں اس لئے وہ ملک کے مختلف شہروں میں پرفارم کرنے جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

کل (جمعہ ) سے گوجرانوالہ کے کیپری تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ’’جوڑی کمال کی‘‘میں اپنے حسن کا جادو جگائوں گی جس کی دیگر کاسٹ میں افتخار ٹھاکر ، ساجن عباس اور دیگر ہیں ۔

ستارہ بیگ نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنے پرستاروں کو مایوس نہ کروں۔میرا کسی سے مقابلہ نہیں ہے اور تمام توجہ اپنے کام کی طرف رکھتی ہوں جس کی وجہ سے آج اس مقام پر ہوں۔انہوں نے کہا کہ جب آپ شائقین کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں تو وہ یقینا آپ کی پرفارمنس کو داد بھی دینگے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں