ذوالفقار زلفی کو الحمراء کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کیا جائے ‘ذولقرنین حیدر کا مطالبہ

بدھ 10 اکتوبر 2018 13:43

ذوالفقار زلفی کو الحمراء کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کیا جائے ‘ذولقرنین حیدر کا مطالبہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے ذوالفقار زلفی کو الحمراء کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر لگانے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر الحمراء آرٹ کونسل ذوالفقار زلفی کی الحمراء میں بے پناہ خدمات ہیں اور انکی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے انکا استحقاق ہے کہ انہیں الحمراء کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار زلفی کے تمام فنکاروں ،ڈرامہ پروڈیوسروں اور ڈائریکٹروں کے ساتھ اچھے مراسم ہیں اور وہ ایک تجربہ کار آفیسر ہیں اس لیے حکومت کو انکی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں