اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر اپنی سالگرہ کل منائیں گی

جمعرات 11 اکتوبر 2018 13:08

اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر اپنی سالگرہ کل منائیں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر اپنی سالگرہ کل (جمعہ )منائیں گی ۔ ویکیپیڈیا کے مطابق عائشہ عمر 12اکتوبر 1981ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں اور بطور ماڈل اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے سیٹ کام ’’بلبلے ‘‘سے خوبصورت کا کردار ادا کر کے بھرپور شہرت حاصل کی ۔ عائشہ عمر آج کل ٹی وی ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کررہی ہیں اور انکی ایک اور نئی فلم ’’رہبرا ‘‘ بھی مکمل ہو چکی ہے جس میں ان کے مد مقابل احسن خان ہیرو کا کردار ادا کررہے ہیں۔اداکارہ عائشہ عمر اپنی سالگرہ کراچی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں