ہر انسان کو زندگی میں کامیاب ہونے کیلئے بنیادی مقصد کا تعین کر لینا چاہیے زیبا بختیار

جو لوگ شروع سے ہی اپنے مقصد کا تعین کر لیتے ہیں وہ ہمیشہ زندگی میں کامیابیاں سمیٹتے ہیں گفتگو

جمعرات 11 اکتوبر 2018 21:21

ہر انسان کو زندگی میں کامیاب ہونے کیلئے بنیادی مقصد کا تعین کر لینا چاہیے زیبا بختیار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2018ء) اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ ہر انسان کو آسان زندگی گزارنے کیلئے بنیادی مقصد کا تعین کر لینا چاہیے کیونکہ اپنے مقصد کا تعین کر لینے والے زندگی میں ہمیشہ کامیابیاں سمیٹتے ہیں ۔ اپنے ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ پاکستان میں 80فیصد لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کے حوالے سے کبھی منصوبہ بندی ہی نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے کوئی منزل طے کی ہوتی ہے جس روٹین سے زندگی بسر ہو رہی ہوتی ہے وہ بھی اسی طرح اپنی زندگی کا سارا حصہ گزار دیتے ہیں لیکن جو لوگ شروع سے ہی اپنے مقصد کا تعین کر لیتے ہیں وہ ہمیشہ زندگی میں کامیابیاں سمیٹتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح کسی بلڈنگ کو بنانے کے لئے پہلے نقشہ جات اور منصوبہ بندی کے ساتھ لاگت کا تخمینہ لگایا جاتا ہے اسی طرح انسانی زندگی بھی ہے کہ جب لوگ کسی کام کا پختہ عزم کر لیں اور اس کے لئے بھرپور جدوجہد کریں تو ہمیشہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

زیبا بختیار نے کہا کہ پاکستان ہر اعتبار سے ایک ایسا ملک ہے جہاں قدرت نے بے پناہ وسائل دے رکھے ہیں ان کو کس طرح اپنے حصول میں لانا ہے یہ کام بہت کم لوگوں کو آتا ہے ۔اگر حکومت صرف سیاحت کی طرف توجہ دینا شروع کر دے تو اربوں ڈالر اس مد میں بھی زرمبادلہ کی صورت میں ہمارے پاس آسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں