سپیشل بچے ہماری خصوصی توجہ اور محبت کے طلب گار ہوتے ہیں ‘احسن خان دارالسکون پہنچ گئے

بچوں نے مجھے دیکھ کر بڑی خوشی بھرے جذبات کا اظہار کیا ،میں نے ان بچوں کیساتھ گپ شپ لگائی ‘خصوصی گفتگو

جمعہ 12 اکتوبر 2018 13:21

سپیشل بچے ہماری خصوصی توجہ اور محبت کے طلب گار ہوتے ہیں ‘احسن خان دارالسکون پہنچ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ سپیشل بچے ہماری خصوصی توجہ ،محبت اور خلوص سے بڑے خوش ہوتے ہیں ا ور خاص طور پر شوبز، سپورٹس سے وابستہ نامور شخصیات جب ان سپیشل بچوں سے ملنے جاتی ہیں تو وہ سپیشل بچے انکو اپنے درمیان پاکر خوشی سے پھولے نہیں سماتے ۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں دوروز قبل کراچی میں دارا لسکون میں سپیشل بچوں سے ملنے گیا اور ان بچوں نے مجھے دیکھ کر بڑی خوشی بھرے جذبات کا اظہار کیا اور میں نے بھی اپنی دیگر مصروفیا ت ترک کر ان بچوں کے ساتھ گپ شپ لگائی اور بچوںنے میرے ساتھ اپنے بھرپور جذبات کااظہار کیا ۔

انہوںنے کہا کہ سپیشل بچے ہماری خصوصی توجہ اور محبت کے طلب گار ہوتے ہیں ان کے ساتھ وقت گزار کر سکون میسر آتا ہے اور میری تمام سلیبرٹیز سے اپیل ہے کہ وہ معاشرے میں رہنے والے ان سپیشل بچوں کے اداروں میں جاکر ان سے ملا کریں ۔احسن خان نے کہا کہ یہ بھی ہمارے بچوں کی طرح ہی ہیں اوران کو عام بچوں سے زیادہ ہماری محبت اور توجہ کی ضرورت ہے اوریہ کام ہم سب مل کر کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں