اداکارہ خوشبو اپنی سالگرہ کل (ہفتہ ) منائیں گی

جمعہ 12 اکتوبر 2018 13:21

اداکارہ خوشبو اپنی سالگرہ کل (ہفتہ ) منائیں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) معروف اداکارہ خوشبو کل (ہفتہ ) کو اپنی سالگرہ منائیں گی۔ ویکیپیڈیا کے مطابق اداکارہ خوشبو 13اکتوبر 1969ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں اوران کا اصل نام صوبیہ ہے ۔

(جاری ہے)

اداکارہ 1988ء میں فلمی دنیا میں خوشبو کے نام سے متعارف ہوئیں اور پہلی فلم ’’میں بنی دلہن ‘‘میں اداکاری کی اور پھرمستقل فلم انڈسٹری کا حصہ بن گئیں ۔ خوشبو نے اداکار ارباز خان کے ساتھ شادی کی اور ان کے دو صاحبزادے ہیں۔ خوشبو فلم انڈ سٹری کے بحران کے سبب تھیٹر کی دنیا پر راج کررہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں