تماثیل تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’حسن تیرا جادو میرا ‘‘کی کامیابی ،سپیل بڑھا دیاگیا

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 12:48

تماثیل تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’حسن تیرا جادو میرا ‘‘کی کامیابی ،سپیل بڑھا دیاگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) تماثیل تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’حسن تیرا جادو میرا ‘‘کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ڈرامے کا سپیل بڑھا دیاگیا۔ اسٹیج ڈرامہ ’’حسن تیرا جادو میرا ‘‘5اکتوبر کو تماثیل تھیٹر میں پیش کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

ڈرامے میں اداکارہ مہک نور نے دلکش رقص پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ڈرامہ بینوں کے دل جیت لئے ۔ ڈرامہ کی مسلسل کامیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے اسکے سپیل میں مزید ایک ہفتے کا اضافہ کردیا ہے ۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ہنی شہزادی ، نمرین بٹ ، وردہ ، بینا سحر ، حسنہ بھٹی ، گلناز چوہدری ، قیصر پیا ، طاہرانجم ، گلفام، اکرم اداس ،سلیم البیلا اور سخاوت ناز شامل ہیں ۔ ڈرامے کی تحریر و ہدایات نسیم وکی کی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں