گلوکارہ حمیرا ارشد کی کوک سٹوڈیو میں لڈی نے کمال کردیا

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 12:48

گلوکارہ حمیرا ارشد کی کوک سٹوڈیو میں لڈی نے کمال کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) گلوکارہ حمیرا ارشد کے کوک اسٹوڈیو میں ری مکس گانے ’’لڈی ہیج مالو پائو ‘‘نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ حمیرا ارشد اور گلوکار علی سیٹھی نے ملکر ملکہ ترنم نور جہاں کا مشہور زمانہ گا یا ہوا گانا ’’لڈی ہیج مالو پائو‘‘کو ری مکس کر کے ریکارڈ کروایا تھا اس گانے کو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ریلیز کر دیا گیا۔ گانا ریلیز ہونے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں لوگوںنے ڈائون لوڈ بھی کرلیا ہے جبکہ گانے کو ہزاروں لائکس بھی مل رہے ہیں ۔گانے کو ایک دو روز میں مختلف نجی ٹی وی چینل سے بھی آن ایئر بھی کردیا جائے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں