ْڈرامہ سیریل ’’میرے خدایہ ‘‘ عوامی حلقوں میں مقبول،

شعود علوی منفی کردار ادا کر کے چھا گئے

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 12:50

ْڈرامہ سیریل ’’میرے خدایہ ‘‘ عوامی حلقوں میں مقبول،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنے والی ڈرامہ سیریل ’’میرے خدایہ ‘‘مقبولیت کی انتہاپر پہنچ گئی،اداکار شعود علوی منفی کردار ادا کر کے چھا گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹی وی کے نامور اداکار شعود علوی کی نجی ٹی وی چینل سے ڈرامہ سیریل ’’میرے خدایہ ‘‘ آن ایئر ہے جس میں وہ اپنے کریئر کا یادگار منفی کردار ادا کررہے ہیں اورانکے اسی کردار کی وجہ سے ڈرامہ سیریل عوامی حلقوں میں بھرپور مقبولیت اختیار کر چکی ہے ۔

اس حوالے سے شعود علوی کا کہنا ہے کہ یہ کردار اداکار نعمان اعجاز کے لئے لکھا گیا تھا مگر وہ اپنی فیملی کے ساتھ سیر وتفریح کی غرض سے بیرون ملک تھے جس کے باعث میں نے اس کردار کو ادا کرنے کی کوشش کی اور پھر یہ کردار دیکھتے ہی دیکھتے ہٹ ہوگیا ۔ انہوںنے کہاکہ یہ خدا کی مہربانی ہوئی کہ مجھے اس کردار میں پسند کیا گیا ۔اس سے پہلے بھی میں نے منفی رو ل کئے ہیں مگر یہ زیادہ کھل کر سامنے آیا ہے ۔ڈرامہ سیریل کی رائٹر ثمینہ اعجاز اور ڈائریکٹر شعود علوی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں