ستارہ بیگ کی گوجرانوالہ میں شاندار پرفارمنس ،

ڈانسنگ ڈول کا خطاب مل گیا

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 12:50

ستارہ بیگ کی گوجرانوالہ میں شاندار پرفارمنس ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) اسٹیج کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ نے گوجرانوالہ کے کیپری تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’ جوڑی کمال کی ‘ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ڈرامہ بینوں کے دل جیت لیے ،ڈرامہ بینوں نے ڈانسنگ ڈول کا خطاب دیدیا۔

(جاری ہے)

ڈرامہ کی کاسٹ میں افتخار ٹھاکر ،ساجن عباس اور دیگر اداکار شامل ہیں۔اس حوالے سے ستارہ بیگ کا کہنا ہے کہ یہ سب خدا کا فضل اور شائقین کی بدولت ممکن ہے۔میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنے پرستاروں کو مایوس نہ کروں۔اپنے پرستاروں کی خواہشات کا احترام کرتی ہیں جس کی وجہ سے خدا کی ذات نے مجھے آج اس مقام پر پہنچایا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں