فلمسٹار ثناء بھی پودے لگا کر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا حصہ بن گئیں

پیر 15 اکتوبر 2018 13:59

فلمسٹار ثناء بھی پودے لگا کر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا حصہ بن گئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) فلمسٹار ثناء بھی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا حصہ بن گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء نے اپنے گھر کے لان میں دو پودے لگا کر مہم میں اپنا حصہ ڈالا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ثناء کا کہنا ہے کہ یہ مہم آج سے دس سال پہلے ہی شروع ہو جانی چاہیے تھی مگر اب بھی شروع ہوئی تو خوش آئند عمل ہے اور یہ سلسلہ اب جاری رہنا چاہیے اور پورے ملک میں سرسبز انقلاب آنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ پودے ہمارے ماحول کو صاف ستھرا اور آلودگی ختم کرنے میں بڑا اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔دوسرے شہروں کی نسبت کراچی میں کم گرینری ہے لیکن اب کراچی بھی بہت جلد سرسز ہو جائے گا۔میں نے اپنے حصے کا کام کر دیاہے اور اب ہر شخص کو چاہیے کہ اپنے اپنے گھر کے باہر ایک ایک پودا ضرور لگائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں