ْدو ہفتے گزر جانے کے بعد بھی الحمراء آرٹ کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی نہ ہو سکی

بدھ 17 اکتوبر 2018 13:33

ْدو ہفتے گزر جانے کے بعد بھی الحمراء آرٹ کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی نہ ہو سکی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) دو ہفتے گزر جانے کے بعد بھی الحمراء آرٹ کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی نہ ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق الحمراء آرٹ کونسل کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن (ر) عطاء محمد خان کی دو ہفتے قبل ریٹائرمنٹ کے بعد سے ابھی تک کسی کو اس عہدے پر تعینات نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے معاملات متاثر ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تاہم اس حوالے سے مختلف نام سامنے آرہے ہیں جن میں اسلم ڈوگر ، نبیلہ غضنفر ،ذوالفقار زلفی اور نوید بخاری شامل ہیں۔ اس حوالے سے الحمراء میں کام کرنے والے اداکاروں اور پروڈیوسروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طورپر الحمراء میں ادب اور ثقافت سے تعلق رکھنے والی شخصیت کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کرے جس کو اسٹیج ڈرامہ کے ساتھ ادب اور ثقافت سے گہری دلچسپی ہو اور ایسی شخصیت الحمراء کے اندر سے ہی تلاش کی جا سکتی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں