سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا جائے تو ملک کے سارے مسائل ختم ہو سکتے ہیں‘فلمسٹار ثناء

قائد اعظم کے پاکستان کو چند لوگوں نے اپنے لیے سونے کی چڑیا بنا رکھاہے ،ایسے لوگوں کے سزائیں ملنی چاہئیں

پیر 22 اکتوبر 2018 14:18

سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا جائے تو ملک کے سارے مسائل ختم ہو سکتے ہیں‘فلمسٹار ثناء
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) فلمسٹار ثناء نے کہاہے کہ سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا جائے تو ملک کے سارے مسائل ختم ہو سکتے ہیں ، قائد اعظم کے پاکستان کو چند لوگوں نے اپنے لیے سونے کی چڑیا بنا رکھاہے ،ملک کے ساتھ غداری کرنے والے سیاستدانوں کو سزائیں ملنی چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض سیاستدانوں نے سیاست کو بھی تجارت بنا رکھاہے جن میں ملک کے غریب لوگوں کیلئے کوئی جگہ نہیں اور وہ صرف اپنا پیٹ بھرنے کے لئے آتے ہیں ،ہر حکومت میں انکے خاندان کی نمائندگی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہ گنتی کے چند سیاستدانوں کی وجہ سے ہے اور اسکی سزا پوری قوم مقروض ہو کر بھگت رہی ہے ۔ ثناء نے کہا کہ جس طرح اعلیٰ عدلیہ ہر اہم معاملے پر ازخود نوٹس لیتی ہے اسی طرح ملک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کر کے ان کو عبرت کا نشان بنایا جائیگا تو سب چیزیں خود بخود ٹھیک ہو جائیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں