اداکاری کے ساتھ ڈائریکشن کے فرائض انجام دینا ایک امتحان ہے ‘شعود علوی

بڑی توجہ کے ساتھ دونوں شعبوں میں بھرپور محنت کرتا ہوں جسکا صلہ کامیابی کی صورت میں نکلتا ہے

منگل 23 اکتوبر 2018 13:33

اداکاری کے ساتھ ڈائریکشن کے فرائض انجام دینا ایک امتحان ہے ‘شعود علوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) اداکار و ڈرامہ ڈائریکٹر شعود علوی نے کہا ہے کہ میں اپنے کسی بھی پراجیکٹ پر کام کرنے سے پہلے تمام معاملات کا بریک بینی سے جائزہ لیتا ہوں اور جب میں مطمئن ہو جائوں تو پھر اپنے پراجیکٹ کا آغاز کرتا ہوں ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداکاری کے ساتھ ڈائریکشن کے فرائض انجام دینا بھی ایک امتحان ہے اور میں بڑی توجہ کے ساتھ دونوں شعبوں میں بھرپور محنت کرتا ہوں جس کا صلہ کامیابی کی صورت میں نکلتا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر کے لئے مشکل لمحہ وہ ہوتا ہے جب سکرپٹ کے مطابق اداکاروں کا انتخاب کرنا ہو اور پھر ان سے اسی طرح کے نتائج حاصل کرے ۔ خدا کا شکر ہے کہ میں نے ابھی تک جتنے بھی پراجیکٹ بنائے ہیں وہ تمام کے تمام بھرپور کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں ۔ شعود علوی نے کہا کہ ٹی وی ڈرامہ ایک آرٹ ہے جس کے ذریعے ہم لوگوں میں شعور اور آگاہی پیدا کرتے ہیں اور معاشرے میں ہونے والے مثبت اور منفی پہلوئوں کو اجاگر کرتے ہیں تاکہ ناظرین اس سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں ۔کسی بھی ڈرامہ سیریل کا مقصد لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے اور انہیں انکی ذمے داریوں کا احساس دلانے کے لئے ٹی وی ڈرامہ ایک بڑا ذریعہ ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں