پائل خان نے اداکارہ مہک نور کو اپنا استاد تسلیم کر لیا

منگل 23 اکتوبر 2018 18:12

پائل خان نے اداکارہ مہک نور کو اپنا استاد تسلیم کر لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء)اداکارہ پائل خان نے معروف اداکارہ مہک نور کو اپنا استاد تسلیم کر لیا ۔ اس حوالے سے پائل خان کا کہنا ہے کہ اس وقت تھیٹر پر جتنی بھی اداکارائیں کام کررہی ہیں ان میں سے سب سے بہترین پرفارمر مہک نور ہیں اور اسکا بڑا ثبوت ہے کہ وہ جس تھیٹر میں بھی پرفارم کرتی ہیں وہ ڈرامہ سپرہٹ ہوتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بچپن سے میں نرگس کی پرفارمنس کو پسند کرتی رہی ہوں مگر انکے بعد اگر میں کسی کو اچھی اداکارہ اور پرفارمر سمجھتی ہوں تو وہ مہک نور ہیں جنہوں نے مختصر عرصے میں تھیٹر اور فلموں میں اپنے فن سے تہلکہ مچایا اور میری کوشش ہے کہ میں بھی انکے نقش و قدم پر چلتے ہوئے انہی کی طرح نام اور مقام پیدا کروں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں