معروف گلوکارہ گل بہار بانو اپنے ہی بھائی کی قید سے بازیاب

گل بہار بانو کے بھائی نے ذہنی مریضہ قرار دے کر گلوکارہ کو گھر میں قید کررکھا تھا،حکومت پاکستان کی طرف سے انہیں 14 اگست 2007ئ کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی بھی دیا گیا

منگل 23 اکتوبر 2018 20:46

معروف گلوکارہ گل بہار بانو اپنے ہی بھائی کی قید سے بازیاب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان کی معروف گلوکارہ گل بہار بانو ایک عرصے سے لاپتہ تھیں۔وہ اچانک منظر عام سے غائب ہو گئی تھیں ،جس کے بعد ان کے حوالے سے مختلف چہ میگوئیاں ہونے لگی تھیں۔ان کی پر اسرار گمشدگی نے بہت سے سوالات کو جنم دیا تھا۔اس صورتحال نے انکے مداحوں کو انتہائی پریشان کر دیا تھا۔تاہم اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ماضی معروف ترین گلوکارہ گل بہار بانو ایک بار پھر منظر عام پر آچکی ہیں۔

انہیں ان کے بھائی نے ذہنی مریضہ قرار دے کر گھر میں قید کررکھا تھا۔

(جاری ہے)

اج انکو انہی کے بھائی کی بنائی ہو قید گاہ سے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گل بہار بانو پاکستان کی ممتاز مغنیہ گل بہار بانو 1955ئ کے لگ بھگ بہاولپور میں پیدا ہوئیں۔ استاد افضل حسین سے موسیقی کے اسرار و رموز سیکھے اور 1982ئ میں ریڈیو پاکستان بہاولپور سے گائیکی کا آغاز کیا۔ کچھ عرصے بعد وہ کراچی منتقل ہوگئیں جہاں سے ان کی شہرت کا باقاعدہ آغاز ہوا اور وہ ریڈیو اور ٹیلی وڑن کی مقبول گلوکارہ بن گئیں۔ ل بہار بانو غزل گائیکی میں ایک منفرد مقام رکھتی ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2007ئ کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی بھی دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں