شوبز ڈیسک *

موجودہ حالات میں فلم کے اسکرپٹ میں کامیڈی کو بھی بنیاد بنانا ہوگا ‘ افضل خان نوجوان نسل کو صحیح سمت دکھانے کیلئے اسٹیج، ٹی وی اور فلم کے پلیٹ فارم سے استفادہ کیا جائے‘انٹرویو

اتوار 4 نومبر 2018 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2018ء) نامور اداکار افضل خان ( ریمبو)نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں فلم کے اسکرپٹ میں کامیڈی کو بھی بنیاد بنانا ہوگا ،سنجیدہ موضوعات کیساتھ مزاح کے ذریعے بھی اصلاح کا کام لیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں افضل خان نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو صحیح سمت دکھانے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے اسٹیج، ٹی وی اور فلم بہترین پلیٹ فارم ہیں جن سے استفادہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہر دوسرا شخص ڈپریشن کا مریض ہے اس لئے اسکرپٹ لکھنے والوں کو کامیڈی کو بھی بنیادبنانا چاہیے تاکہ جب اس پر کام ہو تو ایک توازن پیدا ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی اچھے اسکرپٹ کی حامل کسی فلم کی پیشکش ہوتی ہے تو اس میں ضرور کام کرتا ہوں اور آئندہ بھی اس پر ہی کاربند رہوں گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں