ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کی پیشکش ہورہی ہے مگر توجہ صرف گائیکی پر مرکوز ہے‘فرحانہ ارشد

2019ء میں اپنے پرستاروں کے لئے ایک البم لا رہی ہوں جو نئے سال کی خوشی کا تحفہ ہوگا ‘گلوکارہ کی گفتگو

جمعہ 30 نومبر 2018 13:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2018ء) گلوکارہ فرحانہ ارشد نے کہا ہے کہ مجھے ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کی پیشکش ہورہی ہے مگر میری توجہ صرف اپنی گائیکی پر مرکوز ہے ۔انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بنیادی طو ر پر گلوکارہ ہوں اور اسی لیے میری پہلی ترجیح موسیقی ہے ۔

(جاری ہے)

مجھے متعدد بار لاہور اور کراچی میں بننے والی ڈرامہ سیریلز میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی مگر میںاپنی گائیکی کی مصروفیات کی وجہ سے وقت نہیں دے سکتی۔

انہوںنے کہاکہ میرے نزدیک د و کشتیوں کا سوار مشکل سے اپنی منزل تک پہنچتا ہے میں نے اپنی گائیکی کا جو سفر شروع کیا تھا اس پر ہی کامیابی سے رواں دواں ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ 2019ء میں اپنے پرستاروں کے لئے ایک البم لا رہی ہوں جس میں اردو اور پنجابی گانے شامل ہوں گے اوریہ میرے پرستاروں کیلئے نئے سال کی خوشی کا تحفہ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں