وزیراطلاعات وثقافت کا اسٹیج ڈراموں سے فحاشی کے خاتمے کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں‘بااصغرعلی

سٹیج ڈراموں کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جن میں شوبزسے وابستہ لوگوں کوبھی شامل کیا جائے

جمعہ 30 نومبر 2018 13:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2018ء) صوبائی وزیراطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان کے اسٹیج ڈراموں میں فحاشی اور بیہودہ جملے بازی کو ختم کرنے کیلئے دیئے گئے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہارمعروف رائٹروپروڈیوسربااصغرعلی نے کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان سنجیدگی سے اسٹیج ڈرامے سے بیہودہ جملے بازی اور فحش رقص کو ختم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں ، اس مقصد کے لئے ہم بھرپور تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

بااصغرعلی کا مزیدکہنا ہے کہ حکومت کاسٹیج ڈراموں سے فحاشی اورعریانی کے خاتمہ کیلئے کیا گیا فیصلہ بہت خوش آئندہے ،اس کو ہم سراہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ا سٹیج سے وابستہ فنکاروں اورپروڈیوسروں کے علاوہ فنون لطیفہ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اس فیصلے کو تھیٹرکی بہتری اوربحالی کیلئے حکومت کا احسن اقدام قراردے رہے ہیں۔ سٹیج ڈراموں کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ ان ٹیموں میں شوبزسے وابستہ لوگوں کوبھی شامل کیا جائے ،جوفنون لطیفہ کے شعبوں کی نزاکت کوسمجھتے ہوں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں