ْاسٹیج ڈرامے کیلئے درخواست کیساتھ 10ہزار روپے فیس قابل قبول نہیں ‘سینئر اداکار ، پروڈیوسرز

جمعرات 6 دسمبر 2018 14:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) الحمراء میں اسٹیج ڈرامے کیلئے درخواست دینے والے سینئر اداکاروں اور ڈرامہ پروڈیوسروں نے کہا ہے کہ درخواست کے ساتھ 10ہزار روپے فیس قابل قبول نہیں ،اس سے پہلے سکرپٹ کے ساتھ ڈرامے کی فیس پانچ ہزار ہوا کرتی تھی اس میں یکمشت سو گنا اضافہ سراسر زیادتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو ڈرامے کی بہتری کے لئے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں اور دوسری طرف اداکاروں ،رائٹروں ،ڈائریکٹروں اور پروڈیوسروں کی ڈرامہ فیس میں اضافہ کر کے حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے ۔

انہوں نے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کی طرف توجہ دیں اور پہلے والی فیس پانچ ہزار کو ہی بحال کروائیں ۔تھیٹر کے سنجیدہ حلقوں نے کہا کہ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت کی ہدایات کی روشنی میں الحمراء سے نان پروفیشنل ڈرامہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹرغائب ہو گئے ہیں اور انکا یہ اقدام قابل تحسین ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں