مائیکل جیکسن کے بیٹے نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا ،

کنسرٹ میں پرفارم کرینگے

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:31

مائیکل جیکسن کے بیٹے نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) مائیکل جیکسن کے پاکستانی مداحوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ ان کے مبینہ بیٹے برانڈن ہاورڈ جلد پاکستان آئیں گے اور کنسرٹ میں پرفارمنس کریں گے۔جدید موسیقی کے بادشاہ مائیکل جیکسن 2009ء میں اپنے مداحوں کو افسردہ چھوڑ گئے لیکن اٴْن کے نغمے اور دھنیں اب بھی لہو گرماتی ہیں اور پوپ موسیقی کے دلدادہ افراد کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیتی ہیں۔

مائیکل جیکسن کے انتقال کے بعد 2014ء وہ سال ہے جس نے مائیکل جیکسن کے مداحوں میں نئی زندگی پھونک دی تھی، اِس سال ایک نوجوان نے سب کو مبہوت کر کے رکھ دیا تھا، یہ نوجوان شکل، اندازِ گفتگو اور حتیٰ کے چلنے پھرنے کے انداز سے بھی مائیکل جیکسن لگتا ہے۔برانڈن ہاورڈ کو مائیکل جیکسن سے مماثلت کی وجہ سے عالمی میڈیا میں بھرپور کوریج ملی، مداحوں کو ایسا محسوس ہوا جیسے مائیکل جیکسن لائیو پرفارم کررہے ہوں۔

(جاری ہے)

دیکھتے ہی دیکھتے ہاورڈ کے ہر گانے کو مقبولیت اور ہر دھن کو بے پناہ پذیرائی ملنے لگی۔دنیا بھر میں کامیاب کنسرٹ کے بعد حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں ہاورڈ نے پاکستان آنے کی خوشخبری سنائی ہے، جی ہاں مائیکل جیکسن کی شبہیہ اور مبینہ بیٹے پاکستان آرہے ہیں اور اب پاکستانی مداح بھی مائیکل جیکسن کے پًرتو کو لائیو پرفارمنس کرتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں