اداس چہرے اچھے نہیں لگتے ،دوسروں کے چہروں پر ہنسی لانی کی کوشش میں مصروف رہتی ہوں‘مدیحہ شاہ

مسکرانے سے بہت سارے غم کم ہو جاتے ہیں ،میں ایک خوش طبیعت کی مالک ہوں ،کسی بھی جگہ پر ہنسنا ہنسانا اچھا لگتا ہے

ہفتہ 8 دسمبر 2018 12:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ مجھے اداس چہرے اچھے نہیں لگتے ،مسکرانے سے بہت سارے غم کم ہو جاتے ہیں ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ قدرتی طور پر مجھے ہنسنے ہنسانے کی عادت تھی اور وقت کے ساتھ یہ پختہ ہوتی گئی ۔

(جاری ہے)

میں ایک خوش طبیعت کی مالک ہوں اور مجھے کسی بھی جگہ پر ہنسنا ہنسانا اچھا لگتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب میں کسی تقریب میں جاتی ہوں تو میرا اس طرح انتظار ہوتا ہے جیسے میں مہمان خصوصی ہوں ۔مجھے اداس چہرے اچھے نہیں لگتے۔اپنی باتوں سے دوسروں کے چہروں پر ہنسی لانی کی کوشش میں مصروف رہتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں