متعدد فلمسازوں نے سرمایہ کاری کا آغاز کر دیا ،پنجابی فلموں کا دور دوبارہ سے شروع ہونیوالا ہے‘حیدر سلطان

میری فلم ’’پیشی گجراں دی ‘‘ کی شوٹنگ کا سلسلہ جاری ہے ، فلم ’’مقدمہ ‘‘ سمیت دو مزید فلمیں عنقریب سیٹ پر آجائیں گی

ہفتہ 8 دسمبر 2018 12:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں کا دور دوبارہ سے شروع ہونے والا ہے اس کے لئے متعدد فلمسازوں نے سرمایہ کاری کا آغاز کر دیا ہے ۔انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کل میری فلم ’’پیشی گجراں دی ‘‘ کی شوٹنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں میرے ہمراہ معمر رانا ،شفقت چیمہ،اچھی خان ،نواز خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ اس کے ساتھ فلم ’’مقدمہ ‘‘اور دوسری کا نام ابھی فائنل کیا جا رہا ہے عنقریب سیٹ پر آجائیں گی۔حیدر سلطان نے کہا کہ اب دوبارہ سے پنجابی فلموں کی بحالی کا عزم لیکر میں اور میرے دوسرے ساتھی عملی طور پر میدان میں آگئے ہیں اور جلد پنجابی فلموں کا وہ سلسلہ شروع ہو جائے گا جو میرے والد محترم سلطان راہی (مرحوم ) کی وفات کے بعد ٹوٹا تھا اور اب اس کو جوڑنے کا عمل ہم سب نے ملکر شروع کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں