خواہش ہے پنجابی فلموں کاسنہری دور واپس آجائے ، ثناء فاخر

اردوکے بعد پنجابی فلموں میں کام کرنا اچھا لگتا ہے،ڈراموں میں کام کرنے کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا ہے، انٹرویو

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:33

خواہش ہے پنجابی فلموں کاسنہری دور واپس آجائے ، ثناء فاخر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) پاکستانی اداکارہ و ماڈل ثنائ فاخر نے کہاہے کہ خواہش ہے پنجابی فلموں کاسنہری دور واپس آجائے ،میرے پرستار مجھے دیگرزبان کی فلموں کیساتھ پنجابی زبان کی فلموں میں بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں اور ویسے بھی مجھے ذاتی طور پر اردوکے بعد پنجابی فلموں میں کام کرنا اچھا لگتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ثنا فاخر نے کہا کہ ماضی کی فلمیں انتہائی معیاری اور اصلاحی ہوتی تھیں جن میں دیکھنے والوں کیلئے کوئی نہ کوئی پیغام ہوتا تھا۔

آج بھی ہمیں اسی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ثنائ فاخر نے کہاکہ میں ان دنوں فلموں کے ساتھ ڈراموں میں کام کررہی ہوں۔میر ا ڈراموں میں کام کرنے کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا ہے اور آئندہ صرف معیاری فلموں میں اچھے کرداروں میں جلوہ گر ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے نت نئے موضوعات پر اچھی اور معیاری فلمیں بنانا ہونگی اور نئے فنکاروں کے اعتماد میں اضافہ کرنے کیلئے انہیں زیادہ سے زیادہ مواقع دینا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں