ْپی ٹی وی کو اس عروج پر واپس لیجانے کیلئے سینئر اداکاروں کو واپس لانا ہو گا ‘عرفان کھوسٹ

میں نے اور میرے ساتھیوںنے پی ٹی وی کو اپنا خون پسینہ دیا ،آج نظر انداز کیا جا رہا ہے ‘سینئر اداکار

منگل 11 دسمبر 2018 13:41

ْپی ٹی وی کو اس عروج پر واپس لیجانے کیلئے سینئر اداکاروں کو واپس لانا ہو گا ‘عرفان کھوسٹ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی وی پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے اس میں سینئر اداکاروں کا بڑا ہاتھ ہے ،پی ٹی وی نے جس طرح سے ٹی وی ڈراموں کے ذریعے پورے پاکستان میں اپنی شناخت اور پہچان بنائی وہ ناقابل فراموش ہے مگر اس کے ساتھ یہ بات بھی حقیقت ہے کہ آج پی ٹی وی کی صورت حال یکسر بدل چکی ہے ،پی ٹی وی کے پروڈیوسر سینئر اداکاروں کوبلانا تک گوارا نہیں کرتے۔

انہوںنے ’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اور میرے ساتھیوںنے پی ٹی وی کو اپنا خون پسینہ دیا ہے اور ہماری وجہ سے پی ٹی وی کی نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی پہچان بنی اور ہمارے ڈرامے بھارت میں بھی دکھائے جاتے تھے جس کے ذریعے وہاں کے ایکٹر اداکاری سیکھتے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آج پی ٹی وی کو ہم اس عروج کی طرف واپس لے جاسکتے ہیں جو آج سے 20سال پہلے تھا مگرا س کیلئے سینئر اداکاروں کو واپس لاناہوگا اور اس کے ساتھ پی ٹی وی کے جو سینئر پروڈیوسر موجود ہیں ان سے ان کی صلاحیتوں کے مطابق کام لینا ہوگا اور تب ہی ہم نجی ٹی وی چینلز کے ساتھ مقابلہ کرسکتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ مجھے اس بات کا کبھی کبھی بہت دکھ اور افسوس ہوتا ہے کہ پی ٹی وی نے ہم جیسے سینئر اداکاروں کو نظر نداز کرنا شروع کردیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں