الحمراء آرٹس کونسل میں سفارشی کلچر کا خاتمہ ،صرف میرٹ کے مطابق پروڈیوسروں کو ڈرامہ کرنے کی اجازت ملے گی

منگل 11 دسمبر 2018 13:41

الحمراء آرٹس کونسل میں سفارشی کلچر کا خاتمہ ،صرف میرٹ کے مطابق پروڈیوسروں کو ڈرامہ کرنے کی اجازت ملے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) الحمراء آرٹس کونسل میں سفارشی کلچر کا خاتمہ ، آئندہ سے صرف میرٹ کے مطابق ڈرامہ پروڈیوسروں کو ڈرامہ کرنے کی اجازت دی جائیگی ۔ ذرائع کے مطابق الحمراء آرٹ کونسل کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئند ہ سے صرف ان ڈرامہ پروڈیوسروں کو اسٹیج ڈرامہ کرنے کی اجازت دی جائے گی جنہوںنے طویل عرصے سے اپنی درخواستیں جمع کروارکھی ہیں ۔

اس سے پہلے میرٹ کا قتل عام ہوتا رہا ہے مگر پی ٹی آئی کی حکومت میں کسی کو کسی کا حق مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے الحمراء کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے ایک مافیا الحمراء پر کاقابض ہوچکا تھا مگر نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور وزیرا طلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان کی ہدایات کی روشنی میں اس مافیا کو یہاں سے ختم کردیاگیا ہے اور آئندہ سے صرف میرٹ کے مطابق ہی ڈرامہ پروڈیوسروں کو یہاں پر ڈرامہ کرنے کی اجازت دی جائے گی اور اس بات کاخصوصی خیال رکھا جائے گا کہ ڈرامہ کے دوران الحمراء آرٹ کونسل کی جانب سے جو قوانین بنائے گئے ہیں ان پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا اور کسی بھی اداکارہ یا اداکار کو فحاشی اورزو معنی جملے بازی کرنے کے الزام میں الحمراء میں ہمیشہ کیلئے بین کردیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں