اینی میٹڈ فلم تین بہادر رائز آف دی واریئرز کی لاہور میں تشہیری مہم

منگل 11 دسمبر 2018 16:29

اینی میٹڈ فلم تین بہادر رائز آف دی واریئرز کی لاہور میں تشہیری مہم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) وادی اینی میشن اور اے آر وائی فلم پروڈکشن کی مشترکہ پیش کش تین بہادر رائز آف دی واریئرز کی تشہیری مہم کا انعقاد لاہور میں کیا گیا، فلم 14 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وادی اینی میششن اور اے آر وائی فلم پروڈکشن کے اشتراک سے بننے والی فلم تین بہادر کی شہیری مہم پیکجز مال کے سنیما گھر میں ہوئی اس موقع پر بچوں میں ڈرائنگ، پینٹنگ کے مقابلے کروائے گئے اور تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

فلم کی کہانی تین بہادر کے گرد گھومتی ہے جو اپنے گاں روشن بستی کی ہر برائی کو مٹانے کے لیے تیار رہتے ہیں پھر ملتے ہیں ایک مہارانی سے جو دوسری دنیا سے آئی ہے اور ان تین بہادر کی مدد سے بابوشکا کو ہرانا چاہتی ہے۔فلم کا پریمیئر شو 12 دسمبر کو لاہور میں منعقد کیا جائے گا، فلم 14 دسمبر کو ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی، تین بہادر پارٹ ون بھی کامیابی سے ہمکنار ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں