اداکارہ یمنی زیدی کی نئی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

منگل 11 دسمبر 2018 16:29

اداکارہ یمنی زیدی کی نئی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی معروف خوبرو اداکارہ یمنی زیدی کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنی خوبصورت اور جاندار اداکاری کی بدولت اداکارہ یمنی زیدی نے بہت ہی کم عرصے میں بے پناہ کامیابیاں سیمیٹیں اور دن بہ دن ان کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

یمنی زیدی نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ انسٹا گرام پر نئی تصاویر شیئر کی جسے مداح دیکھ کر حیران رہ گئے، اداکارہ نے تصاویر میں مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔سامنے آنے والی تصاویر میں اداکارہ نے بلیک کلر کا ٹرازر، ٹائیگر شرٹ اور اونچے رنگ کے سینڈل پہنے ہوئے ہیں، مداحوں کی اکثریت نے ان کی تصاویر کو سراہا جبکہ کچھ نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔خیال رہے کہ یمنی زیدی نے کئی پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور انتہائی کم عرصے میں شوبز کی دنیا میں اپنا لوہا منوایا۔اداکارہ کی تصاویر کو سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر 50 ہزار کے لگ بھگ افراد نے پسند کیا ہی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں