ٹی وی کے سینئر اداکار فرید نواز بلوچ کی برسی 15دسمبر کو منائی جائیگی

بدھ 12 دسمبر 2018 12:35

ٹی وی کے سینئر اداکار فرید نواز بلوچ کی برسی 15دسمبر کو منائی جائیگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) ٹی وی کے سینئر اداکار فرید نواز بلوچ کی 17ویں برسی 15دسمبر بروز ہفتہ کو منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ان کا شمار کراچی پی ٹی وی کے سینئر اداکاروں میں ہوتا تھا ، انہیں سنجیدہ اور مزاحیہ کردار ادا کرنے میں مہارت حاصل تھی اور سندھی وڈیرے کے کردار کرنے میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا ۔ انہوں نے پی ٹی وی کی بے شمار ڈرامہ سیریلز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ا ن کی پندرویں برسی کی تقریب انکے صاحبزادے یاسر نواز کی رہائش گاہ پر منعقد کی جائے گی ۔ یادرہے کہ فرید نواز کی وفات کے بعد ان کے دنوں صاحبزادوں یاسر نواز اور دانش نواز نے ٹی وی پر کام کرکے اپنے والد کا نام زندہ رکھا ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں